منگلورو:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)شہر بھر میں جاری غیر قانونی مساج پارلر کے خلاف ہوئی چھاپہ ماری معاملے میں مہانگر پالیکا میئر اور کمشنر پر جرمانہ عائد کئے جانے والے فیصلے کو رد کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
جمعرات کو منعقدہ مہا نگر پالیکا کی میٹنگ میں ہائی کورٹ فیصلے پر مہا نگر پالیکا میئر کویتا سنیل نے کہا کہ اگلے مہینے سے غیر قانونی مساج پارلر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہر میں ایک مساج پارلر پر کئے گئے چھاپہ ماری معاملے میں میئر اور کمشنر غیر حاضر ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ مگر اس کے بعد ہوئی سنوائی کا فیصلہ پالیکا کو موصول ہواہے ، جس کے تحت جرمانہ رد کرتے ہوئے قانونی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دئیے جانے کی میئر نے جانکاری دی ۔ میٹنگ میں رکن اسمبلی محی الدین باوا، ودھا ن پریشد کے چیف وھیپ آئیون ڈیسوزا، نائب میئر رجنیش، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عبدالروؤف، ناگوینی ، سبیتا مسکیت، پرتیبھا کولائی موجود تھے۔